وزیر اعظم مذاکرات میں مصروف ،سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے دورے سے متعلق خبریں جعلی، پروپیگنڈا ہیں

وزیر اعظم مذاکرات میں مصروف ،سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے دورے سے متعلق  خبریں جعلی، پروپیگنڈا ہیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایران اور امریکا مذاکرات کے سلسلے میں ہنگامی طور پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ،جعلی اور پروپیگنڈا ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ ایران امریکہ مذاکرات مصروف ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کے باعث وزیر اعظم کی توجہ مکمل طور پر ا س بات چیت پر مرکوز ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی یہ خبر گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد عوام میں بے چینی پھیلانا اور پاکستان کی مثبت سفارتی کوششوں کو مشکوک بنانا ہو سکتا ہے۔
حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ پاکستان اس وقت نہایت ذمہ دارانہ انداز میں خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امن کا پیامبر پاکستان، ایران اور امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار پر عالمی برادری پاکستان کی معترف

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا جا رہا ہے اور ملک کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ قومی مفاد کے بھی خلاف ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع پر یقین کریں اور غیر تصدیق شدہ اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں تاکہ پاکستان کا مثبت تشخص اور سفارتی کوششیں متاثر نہ ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *