گھر کی تعمیر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر ، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ

گھر کی تعمیر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر ، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات  کے مطابق 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1482 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے ،  شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1476 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

26 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1489 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.20 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں فی بوری قیمت1471 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1441روپے ، راولپنڈی1433 ، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1510 ،لاہور 1509 ، فیصل آباد 1450 ، سرگودھا 1500،ملتان 1513،بہاولپور1533،پشاور1493 اوربنوں میں 1400روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں فی بوری قیمت 1400روپے ،حیدر آباد 1498،سکھر 1550،لاڑکانہ 1413، کوئٹہ 1470 اور خضدارمیں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر سیمنٹ کی قیمتوں میں یہ معمولی اضافہ تعمیراتی لاگت پر محدود اثر ڈال سکتا ہے، تاہم اگر قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں ہاؤسنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی صورتحال، طلب و رسد اور پیداواری اخراجات آئندہ قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *