اسلام آباد میں مسجد پربزدلانہ دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت

اسلام آباد میں مسجد پربزدلانہ دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق 6 فروری 2026 کو ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعے  میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر جیمز کاریوکی (برطانیہ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے تمام اراکین نے متاثرین کے خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق عالمی ادارے کے نمائندوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔‘

انہوں نے ’ان کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔‘

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے کراچی آنیوالی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

ارکان سلامتی کونسل کا کہنا تھا تمام ریاستیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کیساتھ تعاون کریں، دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی جرم ہے اور کسی صورت قابل جواز نہیں، تمام ریاستیں یواین منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت دہشتگرد کارروائیوں کا مقابلہ کریں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت، برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔‘

متحدہ عرب امارات نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یو اے ای ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔‘

اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، نیدرلینڈز، انڈیا، ایران اور آذربائیجان نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے،  اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس حملے کی مذمت کر چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *