وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے مفاد میں مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔
پاکستان نہ صرف مذاکراتی عمل کا حامی ہے بلکہ اس حوالے سے عملی کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اس ضمن میں پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا اور ایران کی جانب سے اتفاق رائے ہو جائے تو پاکستان اس اہم سفارتی عمل کی میزبانی کے لیے تیار اور خود کو معزز محسوس کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وٹکوف اور ایران کے عباس عراقچی کو ٹیگ بھی کیا
یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی بڑی پیشکش: اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے اس کا جلد از جلد حل ناگزیر ہے وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا جامع تصفیہ تلاش کیا جائے جو دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکے اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔
پاکستان کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی برادری کی جانب سے اس تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026

