سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں،سونا آج مزید سستا ہوگیا

سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں،سونا آج مزید سستا ہوگیا

ملکی و عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جس کے بعد گولڈ مارکیٹ میں سونے کی خریداری میں بہتری آئی ہے 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 410 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیوں ہو رہی؟معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 194 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 810 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 144 ڈالر پر آ گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *