اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں جنگلات میں آگ بھڑک گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ مارگلہ نور پور رینج بارہ کہو کے قریبی علاقے میں لگی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خطرناک مقام کے قریب نہ جائیں اور فائر فائٹرز کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔
اسلام آباد مارگلہ ہلز میں آگ بھڑکنے کا معاملہ, آگ مارگلہ نور پور رینج بارہ کہو کے قریبی جنگلات میں لگی جسے بجھانے کے لیے فائیر فائیٹرز کی کاروائیاں جاری ہیں، جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا
— DC Islamabad (@dcislamabad) February 7, 2026

