ایران۔امریکہ مذاکرات: حکومت کا 9 اور 10 اپریل کو تعطیل کا اعلان

ایران۔امریکہ مذاکرات:   حکومت کا  9 اور 10 اپریل کو  تعطیل کا اعلان

حکومت نے ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل بروز جمعرات اور جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے بین الاقوامی وفود کی آمد اور سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ انتظامی امور کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان دو ہفتوں کے لیے سیز فائر کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد شہباز شریف کا ایرانی صدر سے پہلا رابطہ،مزاکرات سے متعلق کیا بات ہوئی؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *