امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی

امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی حفاظتی مسائل کی وجہ سے فوراً اپنے طور پر نکل جائیں۔

دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طورپر دبئی چھوڑنےکی ہدایت کی ہے۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں، زمینی راستے سےسعودی عرب یاسلطنت عمان پہنچیں۔

کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک بین الادارہ جاتی ایمرجنسی ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں اعلیٰ حکام سمیت سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی ہلاک ہوئے تھے اور اس کے ردعمل میں ایران نے خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تنازع چار سے پانچ ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم اس کے طویل ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

دوسری جانب اس جنگ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *