پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہاہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو موثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں ، پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا۔
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔
🚨🚨افواج پاکستان کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا pic.twitter.com/L34lo6H1NT
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 2, 2026

