ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا خدشہ

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ پر بارش کے سائے منڈلانے لگے ہیں، جس کے باعث اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ اہم میچ 15 فروری کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کولمبو میں کھیلا جانا ہے، جس کا دنیا بھر کے کروڑوں مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کی جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان موجود ہے، جس سے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے، جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،پاکستان کے خلاف انتباہ جاری

یہ میچ کولمبو کے معروف آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک کھیلا جانا ہے۔ تاہم یہی وقت موسمی پیشگوئی کے مطابق بارش کے زیادہ امکانات کا بھی ہے، جس سے میچ کے مکمل ہونے کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پوائنٹس سسٹم کے مطابق اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اب موسم کی صورتحال پر مرکوز ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ موسم صاف ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تاریخی مقابلہ مکمل طور پر کھیلا جا سکے اور مداح ایک سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *