کوئٹہ کے آسمان پر رنگوں کا راج: 13 فروری سے تین روزہ ‘بسنت میلہ، شہریوں میں خوشی کی لہر

کوئٹہ کے آسمان پر رنگوں کا راج: 13 فروری سے تین روزہ ‘بسنت میلہ، شہریوں میں خوشی کی لہر

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں سال 13، 14 اور 15 فروری (جمعہ سے اتوار) تک تین روزہ بسنت میلہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں بسنت کے کامیاب انعقاد کے بعد اب کوئٹہ کے شہری بھی اس قدیم اور رنگین تہوار کی میزبانی کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز جیسے لیاقت بازار، پرنس روڈ، سرکی روڈ اور بروری روڈ پر بسنت کے حوالے سے خصؤصی انتطامات اور تیاریاں جاری ہیں اورنت نئے ڈیزائن کی پتنگوں اور مضبوط ڈور کی خریداری جاری ہے۔

بسنت کی مناسبت سے پیلے رنگ کے ملبوسات کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ میلے میں صرف پتنگ بازی ہی نہیں بلکہ مقامی فنکاروں کی پرفارمنسز اور روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تہوار کوئٹہ کے لوگوں کے لیے ذہنی سکون اور مثبت سرگرمی کا بہترین موقع ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ لاہور کی طرح کوئٹہ میں بھی سیاحت کے نئے دروازے کھلیں گے۔

منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوشی کے اس موقع کو محفوظ بنانے کے لیے درج ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ انسانی جانوں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے صرف سوتی ڈور کا استعمال کریں۔ حادثات سے بچنے کے لیے گنجان آباد گلیوں کے بجائے کھلی چھتوں اور میدانوں کا انتخاب کریں۔ ہوائی فائرنگ سے مکمل گریز کریں تاکہ یہ میلہ صرف مسکراہٹیں بانٹے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے سُلطان محمد خان نے دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے

یہ میلہ کوئٹہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ اگر انتظامیہ اور عوام مل کر اسے کامیاب بناتے ہیں، تو یہ ہر سال منایا جانے والا ایک مستقل ایونٹ بن سکتا ہے جو بلوچستان کے روشن اور پرامن چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *