نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے، آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلباء کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے طلباء نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ، اس دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
اس موقع پر طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز کیساتھ مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام جاری
طلباء کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔
🚨آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام؛ طلباء کا آزاد جموں و کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کا دورہ ۔۔آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلباء کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا pic.twitter.com/f5iQnIMtCc
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) February 12, 2026

