عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، نجی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 68 ڈالر 79 سینٹ فی بیرل تک آ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل بھی سستا ہو گیا ہے اور 64 ڈالر 13 سینٹ فی بیرل کے حساب سے دستیاب ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اس کمی کو توانائی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ سے جوڑا جا رہا ہے۔

تیل کی عالمی مارکیٹ میں بدلتی صورتحال کے دوران بھارتی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے ذرائع کے مطابق کمپنی نے روسی تیل کے متبادل کے طور پر مغربی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے مجموعی طور پر 60 لاکھ بیرل خام تیل خرید لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی روسی تیل پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، آنے والے دنوں میں عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر بین الاقوامی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد کمی کے بعد فی اونس قیمت 5 ہزار 16 ڈالر پر آ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *