پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم میں ملوث محمودالحسن کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم میں ملوث محمودالحسن کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

پاکستان مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا مہم کی قیادت کرنیوالے آئی ایم پی گروپ کے مرکزی ملزم ترجمان محمود الحسن کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور شدت پسند بیانیے کی اشاعت میں سرگرم سوشل میڈیا اکاؤنٹ، جو محمود الحسن کے زیرِ استعمال تھا، پلیٹ فارم پالیسی کی خلاف ورزی پرمعطل کر دیا گیا، اکاؤنٹ پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد، اشتعال انگیز پوسٹس اور شدت پسند نظریات سے متعلق بیانیہ مسلسل شیئر کیا جا رہا تھا۔

اس نوعیت کے ہینڈلز شدت پسند تنظیموں کے آن لائن پروپیگنڈا نیٹ ورکس میں استعمال ہوتے رہے ہیں، جہاں بیانات، ویڈیوز اور حملوں سے متعلق دعوے یا تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں۔ اسی بنیاد پر متعلقہ اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

اتحاد المجاہدین پاکستان کالعدم تنظیموں پر مشتمل گروپ ہے، جس نے 2025 میں شمالی وزیرستان اور ٹانک میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، اس اتحاد نے محمود الحسن کو اپنا ترجمان اور میڈیا نمائندہ نامزد کیا تھا۔

اس اتحاد نےانقلاب اسلامی میڈیا قائم کر رکھا تھا اور اسی نام سے ویب سائٹ بنا رکھی تھی اور اس کا ترجمان محمودالحسن تھا جبکہ جے یو اے اور لشکراسلامی کے ہینڈلرز بھی افغانستان سے اس اکاؤنٹ کو چلا رہے تھے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنا تھا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *