میٹرک و انٹر امتحانات سے متعلق بڑی تبدیلی ، تفصیلات جانئے

میٹرک و انٹر امتحانات سے متعلق بڑی تبدیلی ، تفصیلات جانئے

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک امتحانات کیلئے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق رواں سال جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے ہوگا، جبکہ جماعت دہم کے طلبہ کیلئے یہ نیا نظام سال 2027 سے نافذ کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت میٹرک میں کامیابی کیلئے کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے نظام میں سب سے نمایاں تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ امتحانات میں فیل ہونے کا تصور ختم کر دیا گیا ہے، جس کی جگہ U گریڈ متعارف کروایا گیا ہے۔ 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو U گریڈ دیا جائے گا، جبکہ 40 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو کامیاب تصور کیا جائے گا۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق 96 سے 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ دیا جائے گا، جو اعلیٰ ترین گریڈ ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد طلبہ پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں جانچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبعلموں کیلئے بری خبر،وفاقی آئینی عدالت کا امتحانی نظام کے متعلق بڑا فیصلہ

بورڈ کے مطابق جی پی اے سسٹم کو بھی عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی مجموعی کارکردگی کو جدید تعلیمی معیار کے مطابق جانچا جا سکے، تاہم 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے مثبت ثابت ہوگا اور میٹرک کے امتحانی نظام میں شفافیت اور بہتری لانے میں مدد دے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *