امریکا کا جنگی جنون۔اسلحہ ساز کمپنیوں نے ہتھیاروں کی پیداوار 4گنا بڑھا دی

امریکا کا جنگی جنون۔اسلحہ ساز کمپنیوں نے ہتھیاروں کی پیداوار 4گنا بڑھا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی دفاعی صنعت نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار چار گنا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں تیزی لائی جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے اور یہ ہتھیار ایران میں جاری تنازعہ کے دوران استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکہ کی دفاعی تیاری مضبوط ہوگی اور ضرورت پڑنے پر جدید ہتھیاروں کی فوری فراہمی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر،کس شہر سے کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف امریکی دفاعی صنعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی اسلحہ مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔اور دنیا بھر میں اسلحہ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہوجائیگی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *