ورلڈ کپ کے متعلق آج اہم فیصلوں کا دن، icc نے کتنے مطالبات مانے ،محسن نقوی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے

ورلڈ کپ کے متعلق آج اہم فیصلوں کا دن، icc نے کتنے مطالبات مانے ،محسن نقوی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں قومی کرکٹ کے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان حالیہ مذاکرات، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے اور عالمی کرکٹ کے دیگر معاملات کے حوالے سے ہو گی۔

ملاقات میں محسن نقوی وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے کہ آئی سی سی کی درخواست اور دیگر بین الاقوامی امور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کیا پوزیشن ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے ہونے والی بات چیت اور پی سی بی کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ حکومتی سطح پر تمام حقائق واضح ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی کی ٹیم کی سلامتی، کرکٹ کے تقاضے اور حکومتی اجازت ناموں سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر بات ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لے گی یا نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات نہ صرف کرکٹ بورڈ کے فیصلوں کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کی ساکھ اور پوزیشن کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ اس دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے درمیان ٹیم کی تیاری، میچ شیڈول اور حکومتی سپورٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوگی۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا اور اس کے بعد میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ممکن ہو گا یا نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *