کراچی پرائیویٹ کمپنی کی سکرین ہیک، ہیکر نے غیر اخلاقی مواد چلا دیا، تحقیقات شروع

کراچی پرائیویٹ کمپنی کی سکرین ہیک، ہیکر نے غیر اخلاقی مواد چلا دیا، تحقیقات شروع

کراچی کی ایک معروف شہراہ پر لگی ایس ایم ڈی سکرینز پر ڈیجیٹل دہشتگردی کا حملہ ہوا جس کے بعد چند منٹ کے لیے ان پر غیر اخلاقی مواد چلایا گیا۔

حکام نے اطلاع ملنے کے فوری بعد اس کا تدارک کیا اور سکرینز کو بند کر دیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سائبر کرائم کے ذرائع کے مطابق سکرین ہیک کرنے میں ایک ’’مخصوص‘‘ سیاسی جماعت ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقع ہمیں سبق دیتا ہے کہ ہمیں اپنی زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت بھی کرنی ہے جس کے لیے تمام بیرونی ٹریفک پر کنٹرول ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: آل راؤنڈر معین علی کتنے کروڑ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بنے؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *