وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر بھر میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ان دو ایام میں بند رہیں گے اورشہر بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی 9 اور 10 اپریل کو چھٹی ہوگی۔
یہ حکم فوری طور پر پورے ضلع راولپنڈی پر لاگو کر دیا گیا ہے اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں ان ایام میں امریکہ اور ایران کے مابین امن مزاکرات اور وفود کی آمد اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کی روانی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ایام میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: امریکا امن مذاکرات میں شریک ہوگا، جے ڈی وینس، وٹکوف اور کشنر اسلام آباد جائیں گے، وائٹ ہاؤس

