آپریشن غضب للحق :پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق :پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹیں تباہ

پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں ۔

پاک فوج نے 4 اور 5مارچ کی درمیانی شب چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور کارروائی، خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ

ان کارروائیوں کے دوران دشمن کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت فوجی کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *