وفاقی حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 13 مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کل بروز جمعہ 13 مارچ کو بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں جمعہ کے روز تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی اور 13 مارچ کو تعلیمی اداروں کے لیے پبلک ہالیڈے قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایوان میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے چرچے، اپوزیشن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کو تعطیل کے بارے میں بروقت آگاہ کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بروز جمعہ 13 مارچ کو صوبے میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *