پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی ہڑتال کی کال خیبر پختونخوا میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی، جہاں عوام اور بالخصوص تاجروں نے اس کال کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔
ضلع دیر لوئر کے اہم تجارتی مرکز چکدرہ میں تاجروں نے دکانیں کھلی رکھیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
چکدرہ کے تاجروں نے ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے “ہڑتال گردی نامنظور” اور “پی ٹی آئی مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بار بار کی ہڑتالوں اور احتجاجی کالز نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب عوام مزید ایسے اقدامات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود عوام کا اس طرح سڑکوں پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی اپنے صوبے میں بھی مکمل اپکسپوز ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :شٹر ڈاؤن کی کال بری طرح ناکام،پی ٹی آئی کو ملک بھر کے عوام نے مسترد کر دیا
تاجروں نے واضح کیا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کے اس دور میں کاروبار بند کرنے کی کالیں عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے بجائے عملی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔۔
نہ صرف چکدرہ بلکہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی ہڑتال کا کوئی نمایاں اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ ٹرانسپورٹ چلتی رہی، بازار کھلے رہے اور لوگ اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف نظر آئے ۔
🚨🚨 چکدرہ کے تاجران نے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگا دیئے !
پی ٹی آئی کی 8 فروری کی ہڑتال کی کال پر خیبرپختونخوا کی عوام برہم۔۔۔۔ چکدرہ تاجران کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف نعرے بازی، ہڑتال گردی ، نامنظور۔۔۔ پی ٹی آئی، مردہ باد کے نعرے لگ گئے pic.twitter.com/28FzbA6NP1— Azaad Urdu (@azaad_urdu) February 8, 2026

