ازبکستان کے صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

ازبکستان کے صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے اپنے  دورے کے دوران سینئر وزراء کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  سید عاصم منیر نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ادارے کےمختلف شعبوں  کا تفصیلی دورہ کروایا۔

دورے کے دوران صدر ازبکستان کو GIDS کے متنوع پورٹ فولیو پر بریفنگ دی گئی، جس میں جدید دفاعی حل، صنعتی صلاحیتیں اور تکنیکی اختراعات شامل تھیں۔ وفد نے ادارے کی اہم پیداواری تنصیبات کا معائنہ کیا اور مختلف دفاعی مصنوعات کا مشاہدہ کیا، جو پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں بڑھتی ہوئی مہارت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل کا مظفرآباد دورہ، کشمیری شہداء کو خراج عقیدت اور بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت

اس موقع پر دونوں ممالک نے دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔  شراکت داری کے فروغ، علم و تجربے کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں اور صنعتی و دفاعی شعبوں میں مشترکہ ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *