افغانستان میں پاک فضائیہ نے کابل، خوست، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے زیرِ انتظام اہم تربیتی مراکز کو بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق کابل کے قصابہ علاقے میں طالبان کے عسکری تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا، جہاں بڑی تعداد میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ مراکز طالبان رجیم نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں جیسے ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش، بی ایل اے، گل بہادر گروپ اور دیگر کے اہم کمانڈرز اور جنگجوؤں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے تھے۔
🚨بریکنگ نیوز
قندھار ایئرپورٹ پر بڑا حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کا ایئرپورٹ زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔۔۔۔ pic.twitter.com/ilSV977WpC— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 12, 2026
یہ مراکز پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے بھی استعمال ہو رہے تھے۔ قندھار میں حملوں کے بعد قندھار ایئرپورٹ اور قریبی عسکری تنصیبات میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھماکوں سے گونج اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیلئے امریکہ کا سفری انتباہ، انتہاپسند پالیسیوں کے باعث طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار
دارالحکومت کابل میں بھی شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں افواجِ پاکستان نے پل چرخی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں طالبان کے متعدد ٹھکانے شدید نقصان کا شکار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔
🚨🚨کابل میں پاک فضائیہ کی کارروائی جاری، آپریشن کی خصوصی فوٹیج منظر عام پر
پاک فضائیہ کے حملوں میں طالبان و دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، شہر میں دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/Y8nkLLpK3n— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 12, 2026
پاک فضائیہ کے حملوں میں طالبان کے متعدد ٹھکانے اور عسکری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کی شیئر کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ ٹھکانوں کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ پکتیا کے علاقے چمکنی میں طالبان کے فوجی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
کابل میں کارروائی جاری ہے اور شہر میں دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے طیارے آسمان پر نگرانی کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، شہریوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں فی الحال کسی قسم کی بڑی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
🚨🚨طالبان کے ٹھکانوں کی تباہی کی ویڈیو منظر عام پر
پاک فضائیہ کے حملوں کے بعد کابل میں طالبان کے مختلف ٹھکانے کو شدید نقصان پہنچا۔ متعدد ہلاک اور زخمی ہوئے۔۔۔۔ pic.twitter.com/a3dN2RadvN— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 12, 2026

