رمضان اور عیدالفطر پر آن لائن خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

رمضان اور عیدالفطر پر آن لائن خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

دنیا بھر میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر خریداری کا رجحان دنیا بھر میں بڑھ جاتا ہے، اور خاص طور پر آن لائن شاپنگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

 2026 میں رمضان کے آغاز سے صرف ایک ہفتہ باقی ہے، اور مسلمان اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں،  اس دوران آن لائن مارکیٹ میں بھی رش بڑھ جاتا ہے، جس سے لاجسٹک سروسز پر دباؤ پڑتا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور آن لائن مارکیٹنگ کونسل نے صارفین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس میں  زور دیا گیا ہے کہ رمضان اور عید کے موقع پر آن لائن آرڈرز بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو۔

 صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خریداری جلد مکمل کریں، آرڈرز کی تصدیق کریں اور شپنگ کی تاریخوں کا خیال رکھیں،  اس سے نہ صرف وقت پر سامان کی دستیابی یقینی ہوگی بلکہ آن لائن سروس فراہم کرنے والے اداروں پر اضافی دباؤ بھی کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ؟سپارکو کی اہم پیشگوئی آگئی

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے رمضان سیل سیزن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں تقریباً 50 لاکھ اشیاء پر رعایت دی جا رہی ہے، رمضان کے آخری دنوں میں رش بڑھنے سے آن لائن آرڈرز کی ترسیل میں تاخیر کا امکان رہتا ہے، لہٰذا صارفین کو جلد خریداری کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

آن لائن شاپنگ کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں اور لاجسٹک کمپنیوں نے بھی اضافی اسٹاف اور شپنگ وسائل فراہم کیے ہیں تاکہ صارفین کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین اپنی خریداری قبل از وقت مکمل کریں تو وہ عید کی خوشیوں کے ساتھ اپنی خریداری بھی وقت پر وصول کر سکیں گے۔

یہ اقدامات صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں، اور آن لائن مارکیٹ میں آسانی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *