بریت کے باوجود نیا چالان، عمران خان کیخلاف عدالتی تاریخ کا انوکھا واقعہ، جج بھی چونک اٹھے

بریت کے باوجود نیا چالان، عمران خان کیخلاف عدالتی تاریخ کا انوکھا واقعہ، جج بھی چونک اٹھے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایک غیر معمولی قانونی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پہلے سے نمٹائے گئے مقدمے میں نیا چالان پیش کر دیا گیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وکیل سردار مصروف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی تاریخ میں شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ملزم کو باعزت بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا جائے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسی عدالت کی جانب سے پہلے ہی عمران خان کو اس مقدمے میں بری کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیا بڑا ہونے جارہا ؟

اس پر عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ سابقہ بریت کا حکم نامہ پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے۔ بعد ازاں وکلا نے عدالت میں بریت کا آرڈر پیش کیا، جس پر جج نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نئے چالان کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ مقدمہ آزادی مارچ کے سلسلے میں تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا بعد ازاں عدالت انہیں اس کیس میں بری کر چکی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *