خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ملک سخت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں عوام کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کر دیا گیا ہے تاہم خیبرپختونخوا کےعوام کی نظریں تاحال اپنی صوبائی حکومت پر ہیں ۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کل سے اسلام آباد میں عام عوام کے لیے تمام بس اور ٹرین خدمات اگلے 30 دنوں کے لیے بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو مالی ریلیف دینے اور روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھی ایک بیان میں وفاق اور پنجاب کی جانب سے عوام کو فراہم کی گئی اس سہولت سے آگاہ کیا ۔
وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل سے تمام پںلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان ایک ماہ تک پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہو گی ، جب کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت چلانے کا اعلان کیا ہے ، مشکل میں حکومت عوام کو سہولت دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کی کوشش کرے گی
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) April 3, 2026

