پاک بھارت ٹاکرا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام جاری، اہم تبدیلیاں بھی سامنے آگئیں

پاک بھارت ٹاکرا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام جاری، اہم تبدیلیاں بھی سامنے آگئیں

عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم ترین معرکے سے قبل پاکستان اور بھارت کی حتمی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

دونوں روایتی حریفوں نے ہائی وولٹیج میچ کے لیے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دے دی ہے اور شائقین کی بے چینی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے فاتح کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ کامیاب میچوں کی ترتیب پر ہی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک، بھارت میچ سے قبل اچھی خبرآگئی

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ تسلسل اور ہم آہنگی پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارت قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی فہرست میں چند اہم تبدیلیاں کی ہیں اور ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے۔ بھارتی صف میں ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل شامل ہیں جبکہ بولنگ کی ذمہ داری ورن چکرورتی، کُلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ کو سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کولمبو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، کون جیتے گا؟، طوطے نے پیشگوئی کردی

اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک ٹی 20 مقابلوں میں سولہ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں بھارت نے تیرہ جبکہ پاکستان نے3  کامیابیاں حاصل کیں۔ عالمی کپ کی تاریخ میں بھی بھارت کو سبقت حاصل رہی ہے جہاں آٹھ مقابلوں میں سے 7 میں فتح اس کے حصے میں آئی۔ تاہم ماہرین کے مطابق ماضی کے اعداد و شمار میدان میں موجود حالات اور کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کے سامنے غیر مؤثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ اعصاب کی جنگ ہوگا جہاں دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالنے والی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقین کو ایک سنسنی خیز اور یادگار معرکہ دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *