پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابے نقاب، عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان عادی مجرم نکلے

پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابے نقاب، عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان عادی مجرم نکلے

پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابے نقاب، عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان عادی مجرم نکلے۔

آزاد ڈیجیٹل کی رپورٹر سفینہ خان نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں ہونے والی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

رپورٹر کے مطابق ملزمان میں ایک مارک ریگن شامل ہے جو ایک عادی مجرم ہے، جبکہ حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک پاکستانی آصف افسر بھی عادی  مجرم ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین ملزمان ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

سفینہ خان کے مطابق آصف نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کسی بھی ایجنسی یا کسی بھی پاکستان کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج کورٹ کے اندر بھی پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث حملہ آوروں کے مقاصد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کے سابق مشیر شہزاد اکبر کالندن میں خود پر تیزاب پھینکنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *