آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوا پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی
، تاہم ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور دوسرے اوور میں صائم ایوب پویلین لوٹ گئے اس کے بعد سلمان آغا بھی چلتے بنے 20رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں کرگئیں قومی ٹیم اننگز کے شروع میں ہی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی
بعد ازاں کچھ دیر کے لیے پاکستانی بیٹنگ سنبھل گئی تاہم 78رنز پر پاکستان کا چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ ہوگیا ،پاکستان نوجوان کھلاڑی بڑے میچ کا پریشر برداشت نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 20اوورز بھی نہ کھیل سکی اور اٹھارویں اوور میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کے ہاتھوں بڑے مارجن61 رنز سے شکست کھا گئی۔پاکستان کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
اس سے پہلے بھارتی بیٹنگ میں اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے، جس سے پاکستانی ٹیم کو ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی۔ بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے، جنہوں نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے لیکن صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 15 ویں اوور میں مجموعی اسکور 126 پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، جنہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، جس سے پاکستانی بولنگ کا دباؤ بھارتی بیٹنگ پر واضح ہوا۔
پاکستانی ٹیم نے اپنی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں، جن میں ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو شامل ہوئے ۔