حماس کے ترجمان خالد قدومی کی غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کی تعریف

حماس کے ترجمان خالد قدومی کی غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کی تعریف

فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی نے غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ پیس بورڈ میں شامل ممالک مکمل جنگ ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

حماس کے ترجمان نے غزہ پیس بورڈ سے متعلق پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے پیس بورڈ میں شامل تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مکمل جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے غزہ میں نسل کشی روکنے کی کوشش کی ہے،جنگ بندی کیلئے بنائے گئے تمام ادارے ابہام کا شکار ہیں،غزہ پیس بورڈ میں شامل اسلامی ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اسرائیلی حملے رکوائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں،ان بموں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینیوں کے لاشیں فضا میں تحلیل ہو گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *