معاشی دباؤ کے باوجود متوازن فیصلہ، زراعت و ٹرانسپورٹ کے تحفظ کے لیے ڈیزل پر کم بوجھ رکھا گیا،علی پرویز ملک

معاشی دباؤ کے باوجود متوازن فیصلہ، زراعت و ٹرانسپورٹ کے تحفظ کے لیے ڈیزل پر کم بوجھ رکھا گیا،علی پرویز ملک

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے دوران کسی بھی حکومت کے لیے آسان فیصلے ممکن نہیں ہوتے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نسبتاً کم رکھا گیا کیونکہ ڈیزل زراعت اور عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ تقریباً برابر مقدار میں پٹرول اور ڈیزل استعمال کرتا ہے، اس لیے پٹرول پر 105 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے سے اوسطاً 80 روپے فی لیٹر لیوی بنتی ہے، یوں مجموعی طور پر لیوی میں عملی طور پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز کی بندش،پاکستان میں پٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا؟

علی پرویز ملک نے خبردار کیا کہ اگر عالمی تیل کی قیمتوں کے موجودہ جھٹکے کو درست انداز میں نہ سنبھالا گیا تو 2022 جیسے حالات دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں، جب مارکیٹ فورسز میں مداخلت کے باعث پاکستان تقریباً ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے قومی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تمام حلقوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *