ادویات کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ،شوگر ،معدہ ودیگر امراض کی ادویات میں کتنا اضافہ ہوا؟

ادویات کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ،شوگر ،معدہ ودیگر امراض کی ادویات میں کتنا اضافہ ہوا؟

توانائی کے بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیاگیا،ذیابیطس کےعلاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔

انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سےبڑھ کر4720 ہوگئی،بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت530 سےبڑھا کر 620 روپے کردی گئی،وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کردی گئی،وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام کو پیٹرول پر فوری ریلیف دینے پر اتفاق

تھائیرائڈ کےمرض کےعلاج میں استعمال ہونےوالی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کردی گئی، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی،دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور بہت سے مریضوں کو علاج معالجہ سے متعلق درپیش مشکلات مزید دوچند ہوگئی ہیں  مریضوں اور ان کے اہلخانہ نے حکومت سے مالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو فوری طور پر واپس لے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *