ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی،ٹرمپ

ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کی خواہش ظاہر کر رہا ہے، تاہم اب بہت دیر ہو چکی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام، فضائیہ، بحریہ اور قیادت سب ختم ہو چکے ہیں اور موجودہ صورتحال میں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ  ان کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔ وہ بات کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا اب بہت دیر ہو گئی امریکی صدر کے اس بیان کو موجودہ کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ جلد لیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے اور ذمہ داروں کو جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے اور خطے کے دیگر ممالک بھی اس کشیدگی کی لپیٹ میں آگئے ہیں،ادھر ایران نے کہا ہے کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *