پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم خبر

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم خبر

ملک بھر میں آج مجموعی طور پر 43 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ جانے والی 35 جبکہ اندرونِ ملک 8 پروازیں شامل ہیں۔ فضائی آپریشن میں اس اچانک رد و بدل کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور سے دوحہ، ریاض، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جانے والی 12 پروازیں غیر شیڈول کی گئیں۔ اسی طرح کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی چار، چار پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

کراچی سے بحرین، بغداد، دوحہ، شارجہ، ابوظہبی اور دبئی جانے والی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے کویت، جدہ، شارجہ، دوحہ، بحرین اور دمام کی 10 پروازیں منسوخ رہیں، جبکہ اسلام آباد سے جدہ، دوحہ، ریاض، نجف، کویت اور دبئی کی 11 پروازیں بھی منسوخی کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بعض بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن بتدریج بحال ہو رہا ہے۔ دوحہ سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے فجیرہ ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری،حکومت کا علاج و اوپن ہارٹ سرجری مفت کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور فضائی حدود سے متعلق پابندیوں کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *