وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو امن عمل کی روح کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں، وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور دو ہفتوں تک طے شدہ جنگ بندی کے معاہدے کا مکمل احترام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم ضرورت یہ ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Violations of ceasefire have been reported at few places across the conflict zone which undermine the spirit of peace process. I earnestly and sincerely urge all parties to exercise restraint and respect the ceasefire for two weeks, as agreed upon, so that diplomacy can take a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026

