عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت پہلے ہی بلند ترین سطح کے قریب برقرار تھی تاہم اب نئے اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو کر 506,062 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 3,858 روپے بڑھنے کے بعد 433,866 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی جھنجھٹ ختم،نیا نظام نافذ
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8,562 روپے تک پہنچ گئی جس سے زیورات کی تیاری اور خریداری مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 45 ڈالر اضافے کے بعد 4,837 ڈالر تک پہنچ گیا جو عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

