پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں 29 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع، زراعت، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ وزارتِ خارجہ کے درمیان سفارتی تعاون بڑھانے، ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت اشیاء کی فہرست میں توسیع، اور انٹر ریجنل فورم کے قیام سے متعلق دستاویزات بھی شامل تھیں۔

دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ ایکشن پلان، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ، زرعی تحقیق، پلانٹ پروٹیکشن اور نشہ  اسمگلنگ کی روک تھام کے معاہدے بھی طے پائے۔ اس کے علاوہ کھیل، کان کنی، جیو سائنسز، سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے، آئی ٹی، سائنس و تعلیم، ثقافتی ورثے کے تحفظ، میری ٹائم تعاون، ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ازبکستان کے صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

دونوں ممالک علاقائی روابط کے فروغ اور اقتصادی شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ازبک صدر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل کا قیام مستقبل کے تعاون کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

ازبک صدر شوکت مرزایوف نے اپنے خطاب میں پاکستان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات اور ترقیاتی وژن کو قابلِ تحسین کہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *