عمران خان سزایافتہ شخص ہیں، ریلیف چھوڑیں ان کو مزید کیسزمیں سزائیں ہونگی، سینئر اینکرمنیب فاروق

عمران خان سزایافتہ شخص ہیں، ریلیف چھوڑیں ان کو مزید کیسزمیں سزائیں ہونگی، سینئر اینکرمنیب فاروق

سینئر تجزیہ کار اور معروف اینکر منیب فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ منتقلی کے حوالے سے مختلف باتیں پھیلائی جارہی ہیں لیکن درحقیقت اسٹیبلشمنٹ کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ یہ کلیئرکٹ مؤقف ہے کہ عمران خان ایک سزا یافتہ شخص ہیں اور انہیں مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں، اگر عمران خان کو کسی بھی قسم کا ریلیف ملنا ہے تو وہ صرف عدالتوں کے ذریعے ہی ممکن ہوگا، اور اس بارے میں فیصلہ بھی عدالتیں ہی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : رفتار چینل کے فرحان ملک کی پاکستان دشمنی بے نقاب، منیب فاروق نے حقیقت کھول دی

منیب فاروق نے کہا کہ  تب دیکھا جائے گا جب عدالتیں دیں گی ، ابھی ان کو اور کیسز کے اندر بھی سزائیں ہوں گی کیونکہ ان کے کچھ اہم کیسز ہیں وہ ابھی بھی انڈر ٹرائل ہیں اور ان کیسز کے اندر بھی ان کو سزا ہونی ہے ۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان سے متعلق اس وقت یہ واضح مؤقف ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے نہ ہی  اس میں تبدیلی نہیں ہونی جا رہی، کوئی ایشو اس میں تبدیل نہیں ہونے جا رہا ، کوئی اسپیس نہیں بن رہی نہ ہی کوئی چینج آف پالیسی  ہے، کسی نے کوئی ذہن نہیں بدلا، جو پہلے دن معاملہ تھا آج بھی وہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *