مودی کی سرپرستی میں بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بن گیا، امریکی تحقیقات میں پردہ فاش

مودی کی سرپرستی میں بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بن گیا، امریکی تحقیقات میں پردہ فاش

مودی کی سرپرستی میں بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بن گیا، امریکی حکام کی تحقیقات نے بھارت میں وسیع پیمانے پر ہونے والے سائبر جرائم کا پردہ فاش کر دیا ۔

امریکی جریدہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے فراڈ کی تحقیقات میں  بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ، تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد افراد کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں 48 ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش عالمی جرائد نے بے نقاب کردی

جعل ساز بھارتی خود کو  امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ظاہر کرتے تھے، کال سینٹرز میں بھارتی جعل ساز ای میل، فون اور پاپ اپ کے ذریعے امریکی ہدف تلاش کرتے تھے، امریکی  حکام کی اطلاعات پربھارتی ایجنسی نے جعل ساز گروہ کے6 سرغنہ گرفتار کر کے سازوسامان ضبط کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بے نقاب

ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ جمی پال بھی  بھارت کے تین کال سینٹرز کے  فراڈ نیٹ ورک  ختم کرنے کی تصدیق کر چکے ہیں

 بین الاقوامی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ریاستی اداروں کی جعلی شناخت کو بطور ہتھیار استعمال کرنا مودی حکومت کی سفارتی اور انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ، بھارت میں منظم دھوکہ دہی کے حالیہ واقعات کمزور ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کو کھل کر بے نقاب کرتے ہیں ۔

مسلسل دھوکہ دہی کے اسکینڈلز مودی کی  نا اہل حکومت کی ناقص حکمرانی اور داخلی کمزوریوں کی علامت بن چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *