عمران خان کے کیسز سے متعلق بڑی خبر آگئی

عمران خان کے  کیسز سے متعلق بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کرے گا۔ تمام کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سائفر کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 18 فروری کو سماعت کرے گا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ ہوں گے۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی ہے، جو معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش، فوری میڈیکل بورڈ اور اسپیشلسٹ علاج کا مطالبہ ، فیصل چوہدری

اسی طرح بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف سرکار کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کیسز پر 9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *