تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی یا نہیں؟وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی یا نہیں؟وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے باقاعدہ کلاسز میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ سالانہ امتحانات کی تیاری آن لائن کلاسز کے ذریعے ممکن نہیں۔

رانا سکندر حیات کے مطابق میٹرک کے امتحانات کے بعد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اپریل کے آخری ہفتے کے دوران امتحانات منعقد ہوں گے، جبکہ مئی میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئےبڑی خوشخبری،پاسپورٹ اور کریکٹر سرٹفکیٹ لینے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی نظام کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اور رواں سال بھی تعلیمی اداروں میں تمام سرگرمیاں حسب معمول جاری رکھی جائیں گی تاکہ تعلیم کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہ آئے۔

دوسری جانب وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے اور 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *