کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے

کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے

پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے زبردست کارروائی کی ہے، افغان طالبان پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ سرحدی گشت کے دوران پیش آیا جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی۔

کارروائی سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق افغان طالبان سے تعلق رکھنے والے چند افراد پاکستان افغانستان سرحد کے قریب ایک گاڑی میں جا رہے تھے۔ اسی دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان خطے میں جنگ لڑ رہا ہے، دفاعی بجٹ بڑھانا ہوگا، خواجہ آصف کا مطالبہ

ویڈیو کے مطابق فائرنگ شروع ہوتے ہی گاڑی میں سوارطالبان گاڑی سے اتر کر تیزی سے موقع سے فرار ہو گئے اور اپنی گاڑی وہیں چھوڑ کر سرحد پار کی سمت بھاگ نکلے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں موجود سامان اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا گیا تاکہ سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

بعد ازاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس گاڑی کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا تاکہ اسے دوبارہ کسی غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں ایسی نقل و حرکت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان افغانستان سرحد کے مختلف علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سکیورٹی فورسز سرحدی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مسلسل گشت اور نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کرم سیکٹر سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *