پاکستان آرمی کی آرٹلری فورسز نے لنڈی کوتل کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جلال آباد ٹی ٹی اے کمانڈر قہرمان کو اس کے ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی علاقے تورخم سرحد کے قریب کی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات کمانڈر قہرمان کی قیادت میں ایک مسلح گروہ تورخم سرحد کے قریب داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ گروہ کی نقل و حرکت کی نگرانی پہلے سے کی جا رہی تھی اور ٹھوس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان آرمی کی آٹلری فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کمانڈر قہرمان اپنے متعدد ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،مذکورہ کمانڈر قہرمان کا تعلق افغانی تورخم (متصل جلال آباد) سے تھا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی دراندازی کو روکنا اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا حکام کے مطابق دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے خلاف فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
سیکورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سرحدی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں اور دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔