ٹرمپ پر اعتماد نہ ہونے سے ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ میں ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی: ملیحہ لودھی

ٹرمپ پر اعتماد نہ ہونے سے ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ میں ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی: ملیحہ لودھی

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں کر رہا، کیونکہ عالمی برادری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بیک وقت مذاکرات بھی کرتے ہیں اور جنگی اقدامات بھی شروع کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان پر اعتماد کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل امریکا جنگ میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں کررہا ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ کسی کو صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حساس سفارتی مذاکرات کے دوران غیر متوقع اقدامات کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکتے ہیں۔ ملیحہ لودھی کے مطابق کامیاب سفارت کاری کے لیے باہمی اعتماد، واضح حکمتِ عملی اور مستقل مزاجی نہایت ضروری ہوتی ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی سیاست میں مذاکرات اعتماد اور تسلسل کے متقاضی ہوتے ہیں، تاہم ٹرمپ کی پالیسیوں اور فیصلوں نے کئی ممالک کو محتاط بنا دیا ہے۔ ان کے بقول ٹرمپ کے دورِ صدارت میں بعض خارجہ پالیسی کے اقدامات ایسے تھے جنہوں نے اتحادی اور مخالف دونوں کو حیران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حساس سفارتی مذاکرات کے دوران غیر متوقع اقدامات کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکتے ہیں۔ ملیحہ لودھی کے مطابق کامیاب سفارت کاری کے لیے باہمی اعتماد، واضح حکمتِ عملی اور مستقل مزاجی نہایت ضروری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا مشورہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *