سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی،گولڈ مارکیٹ میں بڑی ہلچل

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی،گولڈ مارکیٹ میں بڑی ہلچل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں ایک بار پھر ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ چار روز تک قیمتیں بلند رہنے کے بعد اچانک بڑی گراوٹ سامنے آئی ہے، جس نے خریداروں کو متوجہ کر لیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 347 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں زبردست دھماکہ،تیسرے دن بھی ہزاروں روپے کی ریکارڈ کمی

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی بلین مارکیٹ میں آنے والی شدید گراوٹ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 214 امریکی ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1 ہزار 430 روپے گھٹ کر 7 ہزار 825 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1 ہزار 226 روپے کم ہو کر 6 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے منافع سمیٹنے کے رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، تاہم موجودہ کمی کو خریدار خریداری کے بہتر موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *