اسرائیل کا جوہری مرکز کب ایرانی میزائلوں کی زدر میں آے گا؟ ۔ایران نے بتا دیا

اسرائیل کا جوہری مرکز کب ایرانی میزائلوں کی زدر میں آے گا؟ ۔ایران نے بتا دیا

 ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیم سرکاری ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں اسرائیل کا دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کیلئے پاکستان کردار ادا کر رہا ہے ۔رانا ثناءاللہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس ایسے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور سیاسی نظام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس معاملے میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *