وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ مجھے یہ بتائے ہوئے خوشی ہورہی کہ حکومتِ ایران نے مزید20 جہازوں کو پاکستانی پرچم کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت روزانہ دو جہاز اس اہم تجارتی راستے سے گزریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایران کی جانب سے خوش آئند اور تعمیری قدم ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں اعتماد اور تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمزسے گزرنے کے لیے ایران کی نئی شرط سامنے آگئی، کون گزر پائے گا، کون نہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت امن کی راہ میں ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
اس ضمن میں بات چیت، سفارتی رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی مستقبل میں خطے میں پائیدار امن کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026

