شٹر ڈاؤن کی کال بری طرح ناکام،پی ٹی آئی کو ملک بھر کے عوام نے مسترد کر دیا

شٹر ڈاؤن کی کال بری طرح ناکام،پی ٹی آئی کو ملک بھر کے عوام نے مسترد کر دیا

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال مکمل  ناکام رہی اور عوام نے اسے مسترد کر دیا۔

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں میں شہریوں نے اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھی اور کاروباری مراکز کھلے رہے۔ لاہور میں تو بسنت کا تہوار بھرپور انداز میں منایا گیا اور لوگ جشن میں مصروف رہے لیکن پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، صدر، گلشنِ اقبال اور دیگر مشہور مارکیٹیں کھلی رہیں اور شہری اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف رہے۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی ہڑتال کے اعلان کے باوجود کاروبار بلا تعطل جاری رہا۔ راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق چلتے رہے جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے  وہاں بھی عوام نے شٹر ڈاؤن کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام، کارکنوں نے جنید اکبر کو تقریر کرنے سے روک دیا

 تجزیہ کاروں کے مطابق ملک بھر میں ہڑتال کی ناکامی یہ واضح کرتی ہے کہ تحریک انصاف عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے اپنی روزمرہ زندگی کو ترجیح دی  اور اس سے تحریک انصاف کی  جعلی مقبولیت کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

  عوام نے ہڑتال کی کال کو مسترد کیا، اس لیے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں کی اس عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب عوام احتجاجی کالز کے بجائے اپنے روزمرہ کاموں کو ترجیح دیتے ہیں۔

 سیاسی حلقوں کا کہنا  ہے کہ تحریک انصاف کو مستقبل میں احتجاج اور ہڑتالوں کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ شہری پہلے ہی بار بار کی ہڑتالوں اور احتجاجی حکمت عملی سے تنگ آ چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *