اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند رہیں گی،متبادل روٹس کون سے ہوں گے،ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند رہیں گی،متبادل روٹس کون سے ہوں گے،ٹریفک پلان جاری

امریکا ایران مزاکرات کے دوران اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستے کون سے بند ہوں گے اور کون سے راستے کھلے رہیں گے متبادل روٹس کون سے ہوں گی ان کی مکمل تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر آمد و رفت محدود رہے گی، تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔

جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کے راستے جانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی گاڑیوں کو بھی انہی متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد مسجد اقصی سے متعلق بھی اہم فیصلہ

مارگلہ روڈ کے سیکٹرز ایف-6، جی-5، جی-6 اور جی-7 سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کا کہا گیا ہے، اسی طرح فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔

بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری رنگ روڈ، بنی گالہ اور ترلائی روڈ اختیار کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو صدر مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو تا کورال چوک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی، جبکہ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو سگنل کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں، پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے ذریعے فتح جنگ موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ لاہور سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی بھاری ٹریفک کو چک بیلی روڈ کے راستے چکری موٹر وے پر منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 9 اور 10 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ ریڈ زون میں عام شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *